اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس مکمل نمبرز نہیں ہیں اور لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ سینیٹرز کو بھی پیشکشیں کی جا رہی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہو رہی۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کے خلاف ہیں کیونکہ یہ کمیٹی آئینی تبدیلیوں کے لئے نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو حراست میں لیا گیا، جبکہ میرے گھر پر بھی چھاپے ہوئے۔ مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔