ممبئی: بالی ووڈ میں رومانوی اور بولڈ کردار ادا کرنے والی معروف جوڑی ملیکہ شراوت اور عمران ہاشمی کے درمیان بیس سال بعد اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
یہ دونوں اداکار 2004 کی ہٹ فلم “مرڈر” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس کے رومانوی گانوں اور بولڈ مناظر نے شائقین کو خاصا متاثر کیا۔ تاہم، فلم کی کامیابی کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ کسی دوسری فلم میں ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے۔
حال ہی میں، پروڈیوسر آنند پنڈت کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دونوں اداکاروں نے اپنے اختلافات کا خاتمہ کیا اور ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے بات چیت بھی کی۔
ایک انٹرویو میں ملیکہ شراوت نے بتایا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ اختلافات ختم ہوگئے ہیں، اور لوگوں کی باتوں نے بھی مسائل بڑھائے۔ ملیکہ نے کہا کہ “اس زمانے میں ہم دونوں نوجوان تھے، سمجھ بوجھ کی کمی تھی، اور پھر انا بھی آڑے آ گئی تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “عمران ہاشمی ایک شاندار انسان ہیں، اور ‘مرڈر’ میں ان کے ساتھ کام کرنے کی یادیں آج بھی میرے ذہن میں ہیں۔”
ملیکہ نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم میں اپنے بولڈ مناظر کی وجہ سے انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اختلافات اب ختم ہو چکے ہیں، جس سے دونوں اداکاروں کی کیریئر میں ایک نئی شروعات کی امید پیدا ہوتی ہے۔