کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو چلانے کے لیے دنیا کے پہلے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ معاہدہ کیلیفورنیا کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کائروس پاور کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو آن لائن کرنا ہے۔
معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے، گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ نئی نسل کے جدید نیوکلیئر ری ایکٹرز نیوکلیئر تنصیبات میں اضافے کا نیا راستہ فراہم کرتے ہیں، کیونکہ ان کا ڈیزائن سادہ، مضبوط اور فطری طور پر محفوظ ہے۔
چھوٹے اور ماڈیولر ڈیزائن کی وجہ سے ان ری ایکٹرز کی تعمیر کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی تنصیب مختلف جگہوں پر کی جا سکتی ہے، اور حتمی پروجیکٹ کی ڈیلیوری کی تفصیلات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔
کائروس پاور کی ٹیکنالوجی ایک سیرامک اور گالف کی بال کے برابر فیول کے ساتھ پگھلے ہوئے نمک پر مشتمل کولنگ سسٹم کا استعمال کرتی ہے تاکہ بھاپ کی ٹربائن سے توانائی پیدا کی جا سکے۔
گوگل اور کائروس پاور دونوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر پھیلانے میں مدد فراہم کرے گا، اس سے قبل کہ یہ ٹیکنالوجی کمرشل طور پر دستیاب ہو۔