کراچی: شہر قائد میں آج سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوں گی، اور آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جا سکتی ہے، جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہواؤں کے اثرات زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں، جن کی وجہ سے پہلے شہر میں گرم و خشک موسم ریکارڈ ہو رہا تھا۔
صوبے کے دیگر شہروں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔