اسلام آباد ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی،آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاب سے ملنے آئے، ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاب خیریت سے ہیں، اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں۔ ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو خان صاب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔