اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے۔ حکومتی ٹیم مختلف جماعتوں سے ملاقاتیں کر رہی ہے تاکہ اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
گذشتہ روز، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں عدلیہ اور عوام کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو نکات انہوں نے مسترد کیے تھے، وہ واپس لے لیے گئے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ ان کے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔