اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آمد کی۔ نورخان ائربیس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
استقبال کے دوران، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان کو گل دستے پیش کیے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے کلمات کا تبادلہ بھی کیا۔
وزیراعظم ژاپاروف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے، جس میں معیشت اور تجارت کے وزیر، نائب وزیر خارجہ اور ایس سی او کے لیے نائب رابطہ کار شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اور سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔