پشاور: خیبر پختونخوا میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔
صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں، مشیر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مصدق عباسی کی ہدایت پر نوشہرہ اور کوہاٹ میں ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ مشینیں ضبط کی گئیں اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
مصدق عباسی نے بتایا کہ نوشہرہ میں سونے کے 4 بلاکس کی کامیابی سے کھلی نیلامی کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے، اور مزید بلاکس کی نیلامی بھی جلد کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کان کنی سے وابستہ قانونی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کمپنیوں کو ٹھیکے ملیں گے، انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، اور ان کے کام کے دوران کسی قسم کی دخل اندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔