اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2006 کا میثاقِ جمہوریت اور پی پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔ بلاول نے واضح کیا کہ موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، جبکہ آئینی عدالت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف تقریباً دو دہائیوں سے مستقل ہے۔
چیئرمین پی پی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔