اسلام آباد ۔شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے دوران احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مو¿خر کرنے کی حمایت کر رہی ہے۔ ضلعی تنظیموں نے صوبائی قیادت کو احتجاج مو¿خر کرنے کی اطلاع دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ مسلسل احتجاج کی وجہ سے پارٹی ورکرز تھک چکے ہیں اور انہیں آرام کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق، ضلعی تنظیموں نے 15 اکتوبر کے احتجاج کو مو¿خر کرنے کے لیے صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ اہم رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کے بعد آج مرکزی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر،علی محمد خان اور دیگر اہم رہنما بھی 15 اکتوبر کے احتجاج کو مو¿خر کرنے کے حق میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے ورکرز کی شکایت ہے کہ پنجاب کی قیادت اور ورکرز احتجاج میں شامل نہیں ہوتے۔
دوسری جانب سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے کچھ رہنما جن کے ناموں کو ظاہر نہیں کیا گیا احتجاج کے حق میں ہے اور وہ ہر صورت 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کیلئے قیادت پر زور دے رہے ہیں ۔ان سخت گیر رہنماﺅں کی جانب سے یورپ کی مثالیں بھی دی جارہی اور کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے اس لئے اس فورم پر بھی احتجاج ضرور ریکارڈ کرانا چاہیے