اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
نورخان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر مارکیٹیں بھی بند ہیں۔
مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور عالمی کانفرنس کے لیے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف اوقات میں دورے کر کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
دوسری جانب، راولپنڈی کے اندرون شہر تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق، راولپنڈی کینٹ اور اندرون شہر کے تمام راستے کھلے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔