لاس ویگس: ایک امریکی شان گریسلے نے اپنے گھر کی سیڑھیوں پر ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کے برابر فاصلہ طے کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
شان کو 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز کا فاصلہ طے کرنا تھا، جسے انہوں نے تقریباً 23 گھنٹے میں اتر اور چڑھ کر مکمل کیا۔ انہوں نے اپنی کوشش کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا، جو 22 گھنٹے 57 منٹ اور 2 سیکنڈز میں مکمل ہوئی۔
شان نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس سے پہلے کسی نے یہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگوں کو خودکشی سے بچانے کے مقصد کے لیے فنڈز جمع کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے دو مقاصد کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا۔
شان نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے اختتام پر انہیں کئی ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے یہ چیریٹی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔