انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز سے کیا۔ آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت نے صورتحال کو سنبھالا، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔
مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، جبکہ بعد میں شاہین شاہ آفریدی 8 اور نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال نے 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔