کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا جدید اے آئی امیج جنریٹر، جسے ‘امیجن 3’ کا نام دیا گیا ہے، تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔
یہ ٹول تصاویر میں حقیقت کو بہتر طور پر پیش کرنے، ہدایات کی درست پیروی کرنے اور تصویر میں موجود عناصر کو کم سے کم متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امیجن 3 صارفین کو تفصیلی، رنگین اور کم سے کم خامیوں والی تصاویر تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا، اور یہ کلاسیکی آؤٹ لائنز سے لے کر جدید آرٹ تک مختلف اسٹائلز کی حمایت کرتا ہے۔
کمپنی نے یہ جنریٹر تمام گوگل صارفین کے لیے دستیاب کر دیا ہے، جس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جیمنائی کا پیڈ پلان استعمال نہیں کرتے۔ یہ ٹول گوگل جیمنائی کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دیگر اے آئی امیج جنریٹرز کے مقابلے میں، امیجن 3 ہر پرامپٹ کے لیے ایک مخصوص تصویر تخلیق کرتا ہے، اور بنائی جانے والی تصویر کی ریزولوشن 2048×2048 ہوگی۔