اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا گزشتہ روز ڈینگی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار کی وجہ سے آج اور کل چھٹی پر ہیں۔