غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کا طیارہ لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر متعلقہ اداروں نے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ ایئر 320 طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنا تھا، لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ رات 3 بجے لینڈ کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے لبنان سے آنے والوں کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ خصوصی طیارہ 71 پاکستانیوں کو لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے اور جو پاکستانی ابھی وہاں موجود ہیں، ان کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ہر پاکستانی کو خیریت سے واپس لانے کے لیے عزم رکھتی ہے۔