9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم 19 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اس کیس کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ان کے وکیل کے ذریعے چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اس سماعت میں شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار بھی پیش ہوئے۔ 28 ستمبر اور 4 اکتوبر کے احتجاج کیسز کے نامزد پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما اپنی بیماری کے باعث غیر حاضر رہے اور ان کی غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
سماعت کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل کی عدالت میں ہوگی۔