سرینگر۔کشمیریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہریانہ کے ریاستی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ابتدائی نتائج میں کانگریس کو اور ہریانہ میں حکمران جماعت بی جے پی کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔جموں و کشمیر میں بی جے پی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود بی جے پی کا صفایا کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے والی کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے 48 نشستیں حاصل کیں، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو صرف 29 نشستیں ملی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران تین مراحل میں مکمل ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ہے۔ووٹرز کی اکثریت نے اس الیکشن کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔