اسلام آباد ۔وفاقی پولیس نے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا۔عامرمغل کو قتل کا مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا ،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،مقدمہ میں بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل ،حفیظ ٹیپو، رفیع آفریدی سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ،مقدمہ میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں ،مقدمے کے مطابق عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا،مغل نے عبد الحمید پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا، عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے، ملزمان عبد الحمید کو بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔عبد الحمید کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ۔