ایف بی آر نے 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران، ٹیکس دہندگان کی جانب سے مزید 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔ ایف بی آر نے متنبہ کیا ہے کہ سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف 6 دن باقی ہیں، اور مقررہ میعاد کے بعد سخت کارروائی شروع کردی جائے گی۔