اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص نشستوں کے حوالے سے جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھیج دیا ہے۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں الیکشن ترمیمی بل 2024ء کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلے نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ الیکشن کمیشن کو جلد فیصلے کے لیے خط ارسال کریں۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے، جس میں جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔