پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے معروف گلوکار عدنان سمیع کی والدہ، بیگم نورین سمیع خان، 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی خبر دیتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں۔ وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک تھیں جنہوں نے ہر ایک کے ساتھ محبت اور خوشی بانٹی۔ ان کی بہت کمی محسوس کریں گے۔ براہ کرم ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون۔”
عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عدنان سمیع نے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، اور اس سے پہلے کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں مقیم رہے تھے۔