دبئی ۔آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔دبئی میں جاری اس میگا ایونٹ کے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ منیبہ علی نے 17، سدرہ عروبہ شاہ نے 14 اور فاطمہ ثنا نے 13 رنز اسکور کیے۔ اس طرح پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کی جانب سے ارون دھاتی ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ میچ کے ٹاپ باؤلر رہیں، جبکہ شری یانکا پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بلے باز شیفالی ورما 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ پاکستان کی فاطمہ ثنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔