اسلام آباد: ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور امن و امان کے لیے خطرہ بننے والی تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کا کالعدم قرار دیکر پابندی عائد کردی گئی۔ پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت عائد کی گئی۔وزارت داخلہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔