پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے رکاوٹیں ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستے، جیسے فیض آباد، اب بھی بند ہیں اور کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔
جناح ایونیو پر رات بھر مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی، مگر اس وقت جناح ایونیو، ڈی چوک اور چائنہ چوک میں مظاہرین موجود نہیں ہیں۔ پولیس، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تازہ دم دستے اسلام آباد ریڈ زون اور ڈی چوک کے اطراف تعینات کیے گئے ہیں۔
اندرون شہر اگرچہ دکانیں اور بازار کھلے ہیں، مگر کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ راستوں کی بندش کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔