بیروت۔ حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین سے جمعہ سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سے ہاشم صفی الدین کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ میں جاری اسرائیلی حملوں نے امدادی کارکنوں کو متاثرہ مقامات پر جانے سے روکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے ان فضائی حملوں میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حزب اللہ نے ابھی تک ان اطلاعات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔