اسلام آباد۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورتحال پر سوشل میڈیا پر ایک ذو معنی تنقیدی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے چوہے اور بلی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کی اور لکھا کہ “تاریخ رقم ہوگئی، بہادر جنگی، مسٹر ڈنڈا پور چوہے کی طرح گاڑی کی ڈگی میں بند ہوکر بھاگ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب لال جراب اور ہیٹ پہننے والے اندر سے چوہے اور بلی ثابت ہوئے، جو اُس کو پکڑ نہ سکے۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی لکھا کہ “بھائی صاحب، ایسے کام نہیں چلے گا۔