ملتان۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجری کی شدت بڑھ جانے کے باعث پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد کی جائے گی۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی، جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔