پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کا فضائی دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے مختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی مجموعی امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شر پسند عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔