ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ انہوں نے خواتین کارکنان کی گرفتاری کو انتہائی احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اس قدر شرمناک حد تک گر جائے گی۔بیرسٹر سیف نے اس بات پر زور دیا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم کی جانب سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔