ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔یہ کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی چیلنجز پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس کانفرنس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی توجہ دی جائے گی، تاکہ ملک کی خارجہ پالیسی کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جا سکیں۔