وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی علی امین گنڈا پور فساد پھیلانے کے ارادے سے اسلام آباد آ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری وسائل اور ملازمین کے ساتھ مل کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی جا سکتی ہے؟”
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین کا مقصد سیاسی شو نہیں، بلکہ فساد پھیلانا ہے۔ ان کی سازش یہ ہے کہ لاشیں گریں اور انہیں کیش کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ لوگ سیاسی جدوجہد نہیں کر رہے، بلکہ یہ دہشت گرد جماعت ہیں۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب مکمل طور پر پرامن ہے اور صوبے کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ جو بھی قانون توڑے گا، اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اور ملک کے بین الاقوامی تعلقات دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل میں بیٹھا قیدی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، بلکہ وہ جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان کے عوام اس کی حقیقت جان چکے ہیں، یہ ایک فتنہ ہے۔”