وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کے فلور پر اپنا احتجاج کریں، کیونکہ سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کی آمد پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سے ملائیشیا کو گوشت اور چاول کی ایکسپورٹ بڑھائی جائے گی۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور اے آئی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت پاکستان سے ملائیشیا ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرونی وفود کا پاکستان آنا اور تجارتی فروغ کے اعلانات ملک کی ترقی کے لیے خوش آئند ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد بھی جلد متوقع ہے، جبکہ شنگھائی کانفرنس کی میزبانی بھی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔