دوحہ: خلیجی ریاستوں نے ایران کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل-تہران تنازع میں غیرجانب دار کردار ادا کریں گی۔غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران عرب ممالک نے ایران کو یہ بات باور کرائی کہ وہ اس تنازع کے پھیلنے سے اپنی تیل کی تنصیبات کو لاحق خطرات کے بارے میں غیرجانبدار رہیں گے۔ قطر کی میزبانی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایشائی ممالک کا ایک اجلاس ہورہا ہے، جس میں عرب ریاستوں اور ایران کے وزرا شریک ہیں۔