شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔شارجہ میں منعقدہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کپتان فاطمہ ثناء نے 30 رنز کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھائی۔ ندا ڈار نے 23، عمیمہ سہیل نے 18، سدرہ امین نے 12، منیبہ علی نے 11، طوبیٰ حسن نے 5، سعدیہ اقبال نے 2، گُل فیروزہ نے 2، ڈیانا بیگ نے 2 اور عالیہ ریاض بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ناشرہ سندھو نے 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس آئیں۔سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔117 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا کی طرف سے نیلکشیکا سِلوا نے 22 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ وشمی گُنارتنے نے 20، ہاسینی پریرا نے 8، ہرشیتا سماراوکرما نے 7، کپتان چماری اٹھاپٹو نے 6، انوشکا سنجیونی نے 5، سچینی نسانسلا نے 3، کویشا دلہاری نے 3 اور سُگندیکا کماری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس آئیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، جبکہ عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔