اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو سیکٹر ایف سیون فور سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق، مصطفین کاظمی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سابق ملازم ہیں۔اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران مصطفین کاظمی روسٹر پر آئے اور انہوں نے چیف جسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔کیس کی سماعت کے دوران، پی ٹی آئی کے وکیل نے لارجر بینچ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ باہر پانچ سو وکیل موجود ہیں، دیکھتا ہوں کہ یہ بینچ پی ٹی آئی کے خلاف کس طرح فیصلہ کرتا ہے۔