قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مواقع نہ ملنے اور این او سی پالیسی سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔
عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔