پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تاحال کپتانی کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی نے ابھی تک کپتانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ محمد رضوان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیشکش ملتی ہے تو وہ جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے، کیونکہ وہ ماضی میں کپتانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں اپنے تحفظات پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
سلیکشن کے حوالے سے بھی محمد رضوان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، اور انہیں ٹی20 ورلڈکپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کسی بھی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز کپتانی سے استعفیٰ دے دیا، جسے بورڈ نے منظور کر لیا۔ اس کے بعد، یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بابراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔