مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء نوح حریش کو 6 ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز کے بعد متعدد مرد اور خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا ہے۔حراست میں لی گئی خواتین صحافیوں میں 32 سالہ اسماء نوح حریش بھی شامل ہیں، جو اپریل میں رام اللہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار ہوئی تھیں۔ تاہم، 6 ماہ بعد اسرائیل نے آج اسماء حریش کو رہا کر دیا ہے۔