اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے نام کی تبدیلی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ شبلی فراز کے وکیل، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ، عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن کے حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو فوری طور پر عدالت میں طلب کیا گیا۔ وکیل ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے کی صرف پی این آئی ایل کی فہرست ہوتی ہے، جس میں شبلی فراز کا نام شامل نہیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شبلی فراز کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل دونوں سے نکال دیا گیا ہے، جبکہ وزارت داخلہ کے حکام راستوں کی بندش کی وجہ سے کچھ تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نام کو سفری پابندی کی فہرست سے ہٹانے کی عمل درآمد رپورٹ جلد پیش کر دی جائے گی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے، لہٰذا توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر مسترد کی جاتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔