استنبول۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید وقت ضائع کیے بغیر اسرائیل کو روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور لبنان کے بعد اسرائیل کا نگاہیں ترکیہ پر ہوں گی۔اردوان نے ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمام ریاستی اور بین الاقوامی تنظیموں، خاص طور پر اقوام متحدہ کو مزید وقت ضائع کیے بغیر اسرائیل کو روکنا چاہیے ۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جو دہشت گردی اور نسل کشی کی تھی وہ لبنان تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسے نہ روکا گیا تو اسرائیلی قیادت اپنی نظریں ترکیہ پر ڈال دے گی۔اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا نازی جرمنی کے ایڈولف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں کھلے دل سے کہتا ہوں کہ اسرائیلی قیادت جو وعدہ شدہ سرزمین کے فریب اور ہٹلر کی طرح خالص مذہبی جنون کے ساتھ کام کرتی ہے ، فلسطین اور لبنان کے بعد ہماری سرزمین پر اپنی نگاہیں جمائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہٹلر کو روکا گیا تھا نیتن یاہو کو بھی اسی طرح روکا جائے گا۔