جرمن حکومت نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی ہلاکت سے اسرائیل کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔جرمن ٹی وی چینل اے آر ڈی کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ حسن نصراللہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی انتہائی خطرناک صورتحال پورے لبنان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے، جو کسی بھی طرح اسرائیل کے سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے۔