ماسکو: روس نے حسن نصر اللہ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک نتائج کی پیش گوئی کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی طرف سے ایک اور سیاسی قتل قرار دیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اسرائیلی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ میں ڈرامائی نتائج کا باعث بنے گی، جس سے تشدد کی نئی لہر ابھر سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کو مکمل جنگ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی تمام ممکنہ کوششیں کرے۔