دوحا۔قطر، جو گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال دنیا کا چوتھا امیر ترین خلیجی ملک ہے، امریکہ میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکہ میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔اس بیان کے بعد، قطر امریکہ میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قطر نے ویزا سے استثنیٰ کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترنے کی بنیاد پر اسے ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔