لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا۔
عدالت نے پرویز الہیٰ کے علاوہ راسخ الہی اور زارا الہی کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ان کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، جس پر عدالت نے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا بھی حکم دیا۔
اس فیصلے کے بعد درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔