تل ابیب۔اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 274 افراد شہید اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔لبنان کی وزارت صحت، نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 274 افراد شہید اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔