اسلام آباد۔ حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس عائد کر دیا، جس کے باعث قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگایا جائے۔
لاہور میں میڈیکل سٹور مالکان نے بتایا کہ حکومت نے جلدی اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز، کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے باعث شوگر جیسے امراض میں مبتلا افراد، بوڑھے، کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، لیکن اب صرف ایک یا دو دن کی ادویات خریدنے آرہے ہیں۔
ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہر نے کہا کہ ہربل، ہومیو پیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنا ظلم ہے، کیونکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا۔