لندن۔ معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کا لندن میں جاری شو ایک ہنگامہ بن گیا۔ شو کے دوران جب ایک بچہ سٹیج پر ڈانس کرنے کے لیے آیا تو وہاں موجود انتظامیہ نے اس کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کیا۔اس صورتحال کو دیکھ کر بچے کے اہل خانہ آگے بڑھے اور انتظامیہ سے الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا اور کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔اس دوران سٹیج پر موجود گلوکار ہاتھ جوڑ کر لڑنے والوں سے معذرت کرتے رہے، لیکن حالات قابو میں نہ آنے پر انہیں شو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا۔