لاہور، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہو گیا ہے، جس کے تحت پولیس اہلکاروں کے ای چالان بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جبکہ مینوئلی 3 لاکھ 10 ہزار چالان کیے گئے۔ مزید برآں، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
فریش لائسنس کے لیے ہیلمٹ کی ضرورت بھی لازمی قرار دی گئی ہے، اور بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے واضح کیا کہ ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے یا بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو گا، اور یہ اقدامات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔