پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے دوسری شادی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاق میں ایسی باتیں کرتے ہیں۔
حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے اور ندا کے بھائی دانش نواز کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ انہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔
ندا یاسر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں” اور یہ کہ یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یاسر دوسری شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ انہیں ایسی بات کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔
ندا نے یہ بھی واضح کیا کہ مذاق کو سنجیدہ نہ لینا چاہیے، کیونکہ اس سے صرف باتیں خراب ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اگر یاسر بڑھاپے میں دوسری شادی کرنا چاہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر ایک عقلمند آدمی ہیں اور وہ کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے، کیونکہ دوسری شادی کے بعد مرد کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، اور بہتر یہ ہے کہ وہ ایک شادی میں خوش رہیں۔